اقتدارحثیت اور میانی کی عوام سے اپیل ۔

0
84

اقتدارحثیت اور میانی کی عوام سے اپیل
جو لوگ بھی تالاب والا قبرستان کا مکمل کام کروائے گے یا کام کروانے کے لیے محنت کریں گے وو لوگ ہی ہمارے اصل ہیرو اور لیڈر ہونگے چاہے وو کسی بھی پارٹی ک ہوں تالاب والا قبرستان کسی ایک فرد کا نہیں ہے یہ پوری میانی کا مشترکہ مسلہ ہے ہر شیری کی یہ ذمداری ہے ک وو نیک کام کے حل کے لیے اپنی صلاحیت بروے کار لائے اور نہ ہی یہ کوئی سیاسی مسلہ ہے جس پر پوانٹ سکو رنگ کی جائے ۔میانی کی عوام سے اور صاحب اقتدار اور صاحب حثیت لوگوں سے اپیل ہے ک اس قبرستان کے تمام مسائل کو سیریس لیں اور اس کو حل کروائے ۔ قبرستان کے مسائل درج ذیل ہیں
1. تالاب والے قبرستان کی تین موضوں پر مشتمل زمین کی مکمل حدبندی کروائی جائے ۔
2. تالاب والے قبرستان کی مکمل چاریواری بنوائی جائے ۔
3. قبرستان میں جو چاروں اطراف سے سیوریج کا گندا پانی آتا ہے جس کی وجہ قبریں ٹوٹ رہی ہیں اس کو بند کروایا جائے ۔
4۔ قبرستان میں موجود گڑھوں کو مٹی سے بھروایا جائے تاکہ قبور بیٹھ نہ سکیں
5۔ قبرستان میں سٹریٹ لائٹس لگوائی جائے ۔
6۔ جو لوگ قبرستان میں مویشی لیکر آ تے ہیں اور باندھتے ہیں ان کو روکا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جائے ۔

Leave a reply