کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ ‘ مسرت جبین ‘ عمر شیر چٹھہ ‘ سید موسیٰ ‘ ایس ای لوئر جہلم کینال چوہدری اعجاز کے علاوہ صحت ‘ تعلیم ‘ لائیو سٹاک ‘ ریسکیو 1122او رسول ڈیفنس کے افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر نے دریائی پشتوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام جاری کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے سول ڈیفنس او رریسکیو کو کشتیوں سمیت دیگر ریسکیو سامان کو تیار رکھنے او رریسکیویئر کی مشقوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے ممکنہ سیلابی صورتحال
Shares: