بھیرہ مستحق لوگوں کی خدمت خصوصا معذور افراد کی بحال
بھیرہ مستحق لوگوں کی خدمت خصوصا معذور افراد کی بحالی اوران کو سہولیات کی فراہمی میں الخدمت فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع سرگودھا شمالی کے امیر ملک عبدالمنعم اعوان نے الخدمت فاؤنڈیشن بھیرہ کے زیر اہتمام معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر رانا ندیم علی، جماعت اسلامی یوتھ کے تحصیل صدر ملک امجد کلیم اعوان، رانا محمد حنیف اور جماعت اسلامی تحصیل بھیرہ کے کے اصغر اقبال طور بھی موجود تھے۔ملک عبدالمنعم اعوان نے کہا کہ بھیرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ہسپتال میں بھی غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمن جامی نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت علاقہ کے 12 نادار معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئی ہیں۔