کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 7 سکیموں کے تخمینہ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے ۔ ان سکیموں میں سرگودہا او ربھکر کی ایک ایک جبکہ میانوالی کی پانچ سکیمیں شامل ہیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ ‘ ڈپٹی کمشنر بھکر سید موسیٰ ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمان شکیل کے علاوہ ایس ایز ہائی ویز، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ اور انہار نے شرکت کی۔ کمشنر نے تعمیراتی محکموں کو تمام سکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے او رکوالٹی پر کوئی کمپرومائیز نہ کرنے کی ہدایت کی

Shares: