بھیرہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی غفلت اورنااہلی کے باعث بدبودار پانی پینے پر مجبور

0
30

بھیرہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر کی 60 ہزار سے زائد آبادی گندگی ملا بدبودار پانی پینے پر مجبور ہو گئی۔جس سے بچے،بوڑھے پیٹ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی کے پائپ جگہ جگہ سے پھٹنے کے باعث ان میں اکثر مقامات پر گندگی ملا پانی شامل ہو رہا ہے۔ جبکہ چند ایک مقامات پر ان پائپوں سے کتے اور گدھے بھی پانی پیتے دیکھے گئے ہیں۔ جس کی نشاندہی کے باوجود بلدیہ حکام نے چپ سادھ لی ہے جبکہ مخیر شخصیت کے عطیہ کردہ واٹرفلٹریشن پلانٹس نے کام چھوڑ دیا ہے۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل، محمد عظمت اقبال، چوہدری نوید جاوید پرنس، چوہدری محمد اکرم گادی چوہان، عطاء الرحمن اقبال،ظفر اقبال کھوکھر اور مہر محمد بلال طاہری نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیہ حکام کی غفلت کا فوری نوٹس لے کر کرپٹ عملہ کے خلاف کارروائی کریں اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

Leave a reply