بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کے ہنگامی اجلاس میں صدر بار کے ملکیتی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ قبضہ گروپ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سے تک کسی پولیس اہلکار کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام وکلاء دادرسی تک عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں گے نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ نے بار کو بتایا کہ ان کے ملکیتی پلاٹ کا کیس محمد آصف نواز سول جج بھیرہ کی عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود مقامی پولیس قبضہ گروپ کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے اور ہمارا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ محمد انور بولا ایڈووکیٹ محمد علی حسنین ایڈووکیٹ چوہدری شہباز پنجوتھہ ایڈووکیٹ محمود منور خان ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا کہ قبضہ گروپ کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونے تک عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا بار کے منظور ہونے والی متفقہ قرارداد میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس رجسٹرار انسپکشن ٹیم کے ممبر آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پولیس کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کریں

بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کے ہنگامی اجلاس
Shares: