بھلوال حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق پلاسٹک شاپر بیک کی فروخت پر پابندی

بھلوال حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق پلاسٹک شاپر بیک کی فروخت پر پابندی اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول علی ہنجراء کا مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے عہدیداران سے میٹنگ دکاندارپلاسٹک شاپر بیگ میں اشیاء کی فروخت کو بندکردیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مرکزی انجمن تاجران تمام دکانداروں،ریڑھی فروشوں کو اس بارے میں آگاہ کریں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاوال علی ہنجراء کی میٹنگ میں تاجروں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول علی ہنجراء نے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران جن میں سرپرست اعلی خواجہ ادیب ناصر،صدرشیخ رضوان ارشد،سیدندیم عباس شاہ،حاجی علی عامرچوہدری،،لیاقت علی حیدری،ندیم ساجد کمبوہ،،خواجہ فرخ شفیق،مہرامجد محمود شریک تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجراء کے حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک شاپر بیگ کی فروخت پر پابندی کے احکامات کے بارے میں تاجروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام دکانداروں،ریڑھی فروشوں کو ان احکامات کے بارے میں آگاہ کریں کہ وہ اشیاء کی فروخت کیلئے پلاسٹک شاپر بیگ کی بجائے کاغذ،کپٹرے سے بنے ہوئے تھیلہ کے استعمال کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق اگر ان احکامات کی پیروی نہ کی گئی اوردکانداروں اورریڑھی فروشوں نے پلاسٹک شاپر بیگ کے استعمال کو جاری رکھا تو انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی اورکوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

Comments are closed.