سرگودھا:مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر

سرگودھا:مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر
سرگودھا:آپ تمام مقدمات کی تفتیش بغیر کسی خوف کے میرٹ پر کریں، مظلوم کی دادرسی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں کسی قسم کی سستی برداشت نہ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل کے آفس میں سٹی سرکل کےایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سےفرداً فرداً میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کی بروقت تفتیش سے جہاں انصاف کے تقاضے پورے ہوتے ہیں وہیں بے جا التواء کی وجہ سے روزمرہ امور پر پڑنے والے بوجھ سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں آپ کو مقدمات کی بروقت میرٹ پر تفتیش کیلئے قواعدوضوابط فراہم کردیئے گئے ہیں جن کے مطابق میرٹ پر بروقت تفتیش کو یقینی بنایا جائے آئندہ ہر میٹنگ میں گذشتہ میٹنگ کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کے بارہ میں آپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور ان کو بروقت یکسو کرنے کے لیے مناسب ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب بھی موجود تھے

Comments are closed.