اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے قبرستان کمیٹیاں بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

بھیرہ(نامہ نگار)قبرستان مقبوضہ اہل اسلام سے متعلق شکایات کے ازالہ اور ان کی دیکھ بھال کے لئے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے قبرستان کمیٹیاں بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر قبرستان کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے ارکان میں ایک خاتون اور قبرستان میں مدفون تمام برادریوں اور مکاتب فکر کی نمائندگی لازمی ہو گی کمیٹی ارکان کی فہرست اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر میں موصول ہوتے ہی اس کو نوٹیفائی کردیا جائے گا کمیٹی قبرستان میں سہولیات اور قبرستانوں کے رقبہ پر ہونے والے تجاوزات کو بھی ختم کرائے گی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کے تمام قبرستانوں کی حدبراری کرا کے ان کے رقبہ کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں اور غیر قانونی قابضین کے خلاف قانونی کاروائی کریں

Comments are closed.