بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحصیل بھیرہ کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم( وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم ) کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور عوام کو جلد خوشخبری ملے گی وہ پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد ساجد کے ہمراہ سکیم کے لیے مختص جگہ کا جائزہ لے رہے تھے ان کے ہمراہ تحصیلدار حاجی اکبر جاوید،سیٹلائیٹ اراضی سنٹر دیہی مرکز مال کے انچارج چوہدری محمد اسلم اور انجمن پٹواریان تحصیل بھیرہ کے صدر چودھری عابد علی بھی موجود تھے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد ساجد نے کہا کہ حکومت گھر بنا کر عوام کو آسان قسطوں پر دے گی انہوں نے خیروکوٹ اور بھرتھ شرقی کے علاقہ کا دورہ کرکے مختص رقبہ کا معائنہ کیا دہی مرکز مال کے انچارج چوہدری محمد اسلم نے بتایا کہ خیروکوٹ میں حکومت پنجاب کا 40 کنال رقبہ ہے جبکہ بھرت شرقی میں 28 کنال 7 مرلہ حکومت پنجاب اور اس سے ملحقہ 278 کنال 13 مرلہ رقبہ غیر مسلم اوقاف کل 307 کنال موجود ہےجس کا افسران نے جائزہ لیا ہے بھرتھ شرقی اور خیروکوٹ رقبہ کے نقشہ جات بناکر ہاوسنگ سکیم اتھارٹی کو بھیج دیے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا

اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحصیل بھیرہ کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے
Shares: