آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کے حکم پر بھیرہ شریف سے ایک وفد شاہ پور شہر میں سید جاوید حسنین شاہ ممبر نیشنل اسمبلی کے پاس حاضر ہوا

0
49

پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کے حکم پر بھیرہ شریف سے ایک وفد شاہ پور شہر میں سید جاوید حسنین شاہ ممبر نیشنل اسمبلی کے پاس حاضر ہوا اور پارلیمنٹ میں الکرم انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا بل پیش کرنے اور دار العلوم کی بھرپور نمائندگی کرنے پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
اس وفد کی صدارت عکسِ جمالِ کرم پیرزادہ ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازھری وائس پرنسپل دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف نے کی علاوہ ازیں اس وفد میں استاذ العلماء شیخ الادب علامہ ملک عطا محمد شاھین اول پروفیسر علامہ ذوالفقار علی ساقی راقم الحروف علامہ پروفیسر ندیم اختر چشتی علامہ ملک محمد معراج اعوان علامہ ملک جاوید حاجی منیر ناز اور شاہ پور سے وابستگان آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی بڑی تعداد موجود تھی اس خوبصورت ملاقات میں حضرت ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازھری نے قبلہ پیر کے جانب سے اور ادارے کے جملہ اساتذہ اور وابستگان کی جانب سے جناب سید جاوید حسنین شاہ کی اعلی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ آپ نے جس خوبصورت انداز میں حضرت غازی اسلام اور حضور ضیاء الامت علیہ الرحمہ کی علمی تحریک کا تعارف قومی اسمبلی میں پیش فرمایا اسے ہمیشہ سنہری حروف میں یاد کیا جائے گا شاہ نے الکرم یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ شبانہ روز کاوشوں کو سراہا اور اس یونیورسٹی کو ملک پاکستان کے لیے انتہائی اہم سنگ میل قرار دیا اس ملاقات میں بہت خوبصورت ماحول میں متنوع موضوعات پر گفت و شنید ہوئی

Leave a reply