سرگودھا تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کاروائی

0
42

سرگودھا تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کاروائی،دواشتہاری مجرمان سمیت چھ ملزمان گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدکی ہدایت پرسنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر افتخار احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز خضر حیات اور غضنفر علی ودیگر ملازمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ صدر بھلوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ندیم ممتاز اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب اختر علی کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی طرح ملزمان عمر حیات سے ایک کلو گرام سے زائد چرس، خالقداد سے ریوالور32بور، غلام عباس سے پسٹل30بور اور کاشف علی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے

Leave a reply