سرگودھا:معاشرے کی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ڈرائیونگ میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے
سرگودھاکسی بھی معاشرہ کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہوتا ہے، اپنے اس کردار کو نبھانے کیلئے ان خواتین کو عزم وحوصلہ کے ساتھ پیشہ وارانہ امور میں مہارت درکار ہوتی ہےان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد نے پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین امیدواران کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایسی خواتین جو مردوں کے شانہ بشانہ اپنی روز مرہ ذمہ داریاں نبھاتی ہیں اور ان کو اس سلسلہ میں سفرکی مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں سرگودھا پولیس ایسی باہمت خواتین کی سہولت کے پیش نظر اپنابھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خواتین کو سفر کی مشکلات سے بچانے اور ان کے معاشرتی ترقی کے کردار کو تقویت دینے کیلئے سرگودھا پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ تربیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں آنے والی خواتین کو گاڑی چلانے میں مہارت کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین سے آگاہی بھی دی جاتی ہےاس کا مقصد خواتین کے کردار کو مضبوط کرنا ہے اور ایک قانون پسند شہری بنانا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کے روزمرہ امور کی بہتر انجام دہی میں سہولت بہم پہنچانا ہے۔اس سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ معاشرے میں اپنا کردار بخوبی سرانجام دیتی ۓ

Shares: