بھیرہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں بزرگ افراد کو ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل کی نگرانی میں میڈیکل سٹاف نے مفتی شہر پیر ابرار احمد بگوی سیالوی کو ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر میڈیکل افسر ڈاکٹر فرقان حسین بھی موجود تھے پیر ابرار احمد بگوی سیالوی نے کہا حکومت کی جانب سے بزرگ افراد کے لئے مفت ویکسین نہایت اچھا اقدام ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو موذی مرض سے بچاؤ کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کے لئے باعث رحمت بنیں

لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں بزرگ افراد کو ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا گیا
Shares: