سرگودھا محکمانہ ترقی کے امتحان میں 82کنسٹیبلان کامیاب
سرگودہا:انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور انعام غنی کے احکامات اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا اشفاق خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمانہ ترقی کے عمل میں تیزی لائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع میں تعینات کنسٹیبلان کی ترقی کیلئے لسٹAکے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ میرٹ کویقینی بنانے کیلئے غیر جانبدار افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اور کرونا ایس او پی پر عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ضلع بھر کے696کنسٹیبلان اس امتحان کیلئے اہل قرار پائے 320کنسٹیبلان نے تحریری امتحان اور انٹرویو کے مرحلے میں حصہ لیا جن میں سے 82کنسٹیبلان اس امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواران میں 12 لیڈی کنسٹیبلان بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد نے کامیاب امیدواران کو مبارکباد دی جبکہ امتحان کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا

سرگودھا محکمانہ ترقی کے امتحان میں82کنسٹیبلان کامیاب
Shares: