بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستا رمضان بازار میں ضروریات زندگی سستے داموں مہیا کرے گی یہ بات انہوں نے ماڈل مارٹ بھیرہ میں قائم سستے رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں روزمرہ اشیاء کی خریداری کے لیے حکومت نے سپیشل ڈسکاؤنٹ دیا ہے زیادہ نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ رمضان بازار میں چینی،آٹا،دالیں،پھل، سبزی،مشروبات اور دیگر اشیا کے اسٹال قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں سے عوام خریداری کر سکیں گے انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں میں عوام کی سہولیات کا خیال رکھتے ہوئے کم سے کم منافع وصول کریں اور رمضان المبارک کی برکات سمیٹیں

بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستا رمضان بازار میں ضروریات زندگی سستے داموں مہیا کرے گی
Shares:







