کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ، ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں،ایس ای لوئیر جہلم کینال چوہدری اعجاز سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہیں۔ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مزید گنجائش نہیں ہے اور اگلے چاردنوں میں منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔جس سے سرگودہا کی حدود میں دریائے جہلم میں 70سے 75ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے اور سرگودہا اور خوشاب دونوں اضلاع کے دریا کنارے آباد 40کے قریب دیہاتوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک پانی داخل ہو سکتا ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں کو حفاظتی اقدامات اور ریلیف آپریشن کیلئے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ممکنہ متاثرہ دیہاتوں کے عوام کو آگاہ کرنے ،ان کے مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور گندم کی فصل کی فوری کٹائی کر کے ٹھکانے لگانے کی ہدایت ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ
Shares: