سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی بدنا م زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی
سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی بدنا م زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.080کلو گرام برآمد
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز قیصر اقبال اور مختار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل 47شمالی پر ناکہ بندی چیکنگ کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کامران حسن ولد منیر حسین سکنہ چک نمبر46شمالی کوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.080کلو گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔