بھیرہ علاقہ میں گندم نایاب ہوگئی ہے

0
41

بھیرہ علاقہ میں گندم نایاب ہوگئی ہے اور شہر میں آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ہے۔ سماجی رہنماؤں محمد انور، طارق محمود،محمد نواز، انوار احمد، نثار علی اور محمد یوسف نے کہا ہے کہ شہر میں 20 کلو آٹا کا تھیلا اس وقت 9 سو سے ایک ہزار روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ کسان مڈل مین کے ذریعہ گندم 16 سو سے 17 سو روپیہ فی 40 کلو گرام فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

Leave a reply