سرگودھا پٹرولنگ پوسٹ پل جہلم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات

0
54

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا فیلڈ افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری سرگودھا:پٹرولنگ پوسٹ پل جہلم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات ۔
سرگودھا: ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی زیرِ صدارت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پپنجاب ہائی وے پٹرول ریجن سرگودھا کے بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے 13 فیلڈ افسران و ملازمان میں کل 66000 روپے بطور انعام تقسیم کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے سرگودھا ریجن کی چوکی پل جہلم کا دورہ کیا جہاں ریجنل افیسر سرگودھا اور ریجن کے تمام ضلعی افسران سے کرائم میٹنگ کی. میٹنگ کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جہاں سال 2019 میں بہترین کاکردگی دکھانے والے جوانوں میں کیش انعام اور اسناد تقسیم کی گئ. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ آج میرے آنے کا مقصد پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو کرونا جیسی وبا اور ماہ رمضان میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرنے و جانفشانی سے ڈیوٹی ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ ان سخت حالات میں مجھ سمیت تمام افسران آپ کے ساتھ ہیں. مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنا مورال بلند رکھیں اور ایسے ہی جوش و خروش سے ڈیوٹی کر تے ہوئے شاہرات کو محفوظ سے محفوظ تر بنائیں. تقریب کے اختتام پر پٹرولنگ پولیس کو حکومت کی جانب سے 50 نئی گاڑیاں دینے کی خوشخبری سنائی.
بعد ازاں پٹرولنگ پوسٹ پل جہلم میں فورس کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا تھا ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ملک ظفراقبال اعوان نے جوانوں کے ساتھ افطاری کی اور اختتام پر چوکی کی بلڈنگ کا معائعنہ بھی کیا.
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص

Leave a reply