بھیرہ دریائے جہلم میں متوقع سیلاب کے پیش نظر

0
48

بھیرہ دریائے جہلم میں متوقع سیلاب کے پیش نظر دریا کے کنارے آباد بستیوں کو حفاظتی اقدامات سے ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا. منگلا سے دریا ئے جہلم میں اگلے 2 روز تک ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور بھیرہ کے مقام پر دریا سے 70 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے سے دریا میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورت پیدا ہو سکتی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک پانی کھڑا ہونے سے کھڑی فصلیں اور آبادی متاثر ہوگی۔ دریا کنارے آباد متاثر ہونے والے دیہات گاگا، اتمان سیدپور، کوٹلی علی احمد، ٹہی، دھیلا،سنگھ معافی، ہطار معافی، اچراں وغیرہ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ متوقع سیلاب سے بچاؤ کے لیے فوری حفاظتی اقدامات اٹھائے جاے اور بھیرہ اسٹنٹ کمشنر کو وارننگ جاری کی جائے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

Leave a reply