کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں‘ ڈائریکٹر ہیلتھ رانا عبداللہ ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ‘ایس ای ایل جے سی چوہدری اعجاز ‘ایس ای ڈرینج خالد اقبال ‘ لائیوسٹاک ‘ ریسکیو 1122 او ردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود ہیں۔ کمشنر نے خوشاب او رسرگودہا کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔ساحلی پٹیوں پر بسنے والے شہریوں ‘ کسانوں ‘مویشیوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں ۔دریائے جہلم میں تاحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ارسا کی پیش گوئی کے مطابق دریائے جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کے خدشات موجود ہیں ۔

Shares: