بھیرہ NA88 PP72 ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن

0
33
    بھیرہ- NA88 PP72
    ترجمان وزیر اعظم جناب ندیم افضل چن اور ترجمان پنجاب حکومت حسن انعام پراچہ کی طرف سے بھیرہ شہر کی بہتری اور شہر کی ترقی کے لیے پی ٹی آئی کی آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان سید غلام رضا شاہ بخاری۔ چوہدری محمد اسحاق ارائیں۔ شیخ کاشف محمود صراف۔ رانا محمد بلال۔ چوہدری خالد محمود آرائیں۔ چوہدری محمد ریاض گادی۔شفیق الرحمن انصاری۔ چوہدری صابر مصطفی پر مشتمل ہے یہ کمیٹی بھیرہ شہر کی تعمیر وترقی اور بہتری کے لئے اور پی ٹی آئی کے ورکرز کو اور پارٹی کو بھیرہ شہر میں مضبوط کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی اور لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
    اس کمیٹی کی آج باقاعدہ پہلی میٹنگ چوہدری خالد محمود آرائیں کے دارہ پر منعقد ہوئی اور وہاں پر افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Leave a reply