باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنیوالے ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

0
238
crime

شاہدرہ ٹاؤن جادہ گھاٹی بند روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلہ ہواہے

شاہدرہ ٹاون پولیس نے چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی،موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی،پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی،فائرنگ رکنے پر دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،دو ڈاکو موقع سے فرار تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپرشن جاری ہے،ہلاک ڈاکووں کی شناخت عباس اور علی حیدر کے نام سے ہوئی

ملزمان نے شاہدرہ ٹاؤن کے ایریا میں ہیڈ کانسٹیبل کو شہید ،ایک کانسٹیبل کو زخمی کیا اور رائفل چھین لی،ملزمان نے دو ماہ قبل راہ گیروں سے موٹر سائیکل چھینی اور دو لڑکوں کو فائرنگ سے زخمی کیا،ہلاک ڈاکووں نے کنسٹیبل محمود علی کو زخمی کر کے سرکاری رائفل چھین کی،ہلاک ملزمان نے گوگے بٹ نامی شہری کو قتل جبکہ ملک شاپ پر رابری کی،ملزمان نے چند روز قبل گورمے بیکری کے قریب شہری سے 20 ہزار نقد رقم چھین اور فائر مار کر زخمی کر دیا،ہلاک ملزمان نے کل دوران واردات باپ کے سامنے 18 سالہ بیٹی انیقہ کو قتل اور باپ کو زخمی کر دیا،ملزمان نے اس روز گلی میں کھڑے 24 سالہ نوجوان شہروز کو مخبری کے شبہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا،
ملزمان کے قبضہ سے چھینی ہوئی سرکاری رائفل، اور موٹر سائیکل پسٹل برآمد کر لی گئی،فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپرشن کیا جا رہا ہے

خطرناک ملزمان کی ہلاکت پر علاقہ مکینوں نے پولیس سے اظہار تشکر کیا،شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ مکینوں کی طرف سے پولیس کے حق میں نعرہ بازی اور گل باشی کی گئی،مقابلہ میں شامل شاہدرہ سرکل کی پوری ٹیم کے لے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے گا،عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین زمہ داری ہے،

Leave a reply