باپ نے کیا تین برس تک بیٹی سے گھناؤنا کام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

درندگی کی انتہا دیکھئے، تین سال تک باپ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا، بیٹی منع کرتی تو باپ بیٹی کو نہر میں پھینکنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتا، تین برس مسلسل زیادتی کے بعد ایک دن ماں نے دیکھ لیا تو باپ موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

واقعہ پنجاب کے شہر حجرہ شاہ مقیم کا ہے، جہاں باپ نے سفاکیت کی سب حدیں عبور کر لیں، نویں کلاس میں زیر تعلیم بیٹی ک کو مسلسل تین سال تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور دھمکیاں بھی دیتا رہا،زیادتی کرنے کے بعد باپ اپنی بیٹی کو کہتا کہ کسی کو بتایا تو نہر میں پھینک دوں گا، بیٹی خاموش رہی، تین برس تک باپ کا ظلم سہنے والی بیٹی ایک بار پھر اپنے باپ کی ہی ہوش کا نشانہ بن رہی تھی تو اچانک ماں آ گئی جس نے بیٹی کے ساتھ والد کو جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

قبل ازیں پاکستان کے شہر پنجاب میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سزا سنا ئی تھی ، اپنی سگی بیٹی کے ساتھ 2 سال تک جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،اٹھارہ سالہ علیشبا نے حاملہ ہونے کے بعد بچی کو جنم دیا جسکا ڈی این اے ملزم لطیف اور مٹھو سے میچ ہوا مشہور مقدمہ کا ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ایک مرتبہ عمر قید 10 لاکھ وکٹم کے لئیے ہرجانہ ، اور 2 لاکھ روپے سات ماہ کی بچی کے لئے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

Comments are closed.