کراچی: قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب والد نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ہلاک اور لڑکا شدید زخمی ہو گئےواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جب کہ زخمی نوجوان کو انتہائی تشیوناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیر آباد تھانے کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کےوالد اسلم نے غیرت کے نام پرقتل کیا ہے جبکہ فائرنگ سےزخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ عمیر کے نام سے کی گئی جسے عباسی سے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے-
نوجوان نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی
پولیس حکام کے مطابق نوجوان عمیر لڑکی کے گھر آیا ہوا تھا، اس دوران لڑکی کا باپ بھی گھر پہنچ گیا اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس ملزم باپ کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے جب کہ ملزم کو موبائل فون لوکیشن کے ذریعے بھی ٹریس کرنے کوشش کی جارہی ہے-
کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا،1 خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی
قبل ازیں سرگودھا میں ایک ہفتہ قبلدوست کے ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے کاواقعہ سامنے آیا پولیس کے مطابق 3 ملزمان نےلڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھےمیں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لےگیا تھا مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کےبعد قتل کیا گیا۔