ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 820 تک جا پہنچی

2 ہفتے قبل
تحریر کَردَہ
baloch flood

ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 820 ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ اموات صوبہ سندھ میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 231 افراد لقمۂ اجل بنے، جبکہ بلوچستان میں 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 166، پنجاب میں 151، آزاد کشمیر میں 37 اور گلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، زخمی افراد کی مجموعی تعداد 1315 ہو چکی ہے، جن میں 701 زخمی صرف سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم شدید موسم، سیلابی ریلوں اور مواصلاتی نظام کی تباہی کے باعث امدادی ٹیموں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مون سون کی موجودہ لہر 2 سے 5 ستمبر تک جاری رہے گی۔ مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ندی نالوں اور برساتی راستوں سے دور رہیں،مقامی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی ہدایات پر عمل کریں.این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر مقامی ریسکیو اداروں یا ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی

بلاول بھٹو کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

یومِ تشکر: آرمی چیف کی میڈیا کو شاباش، "پاکستانی بیانیہ مضبوط بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار”

بھارت کا دریائے چناب پر نئے آبی منصوبوں پر غور

پی ایس ایل 10 کا آغاز کل سے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں اہم ٹاکرا

Latest from اسلام آباد