سینتالیس بار میٹرک میں فیل ہونیوالا بابا اس سال امتحان دئیے بغیر پاس ہو گیا
سینتالیس بار میٹرک میں فیل ہونیوالا بابا اس سال امتحان دئیے بغیر پاس ہو گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اس دفعہ کرونا کے باعث امتحانات منسوخ ہونے پر جہاں کئی طلبا کی سنی گئی . ان میں ایک بزرگ طالب علم بھی ہیں. جنہوں نے سینتالیس بار میٹرک کا امتحان دیا لیکن پاس ہونا قسمت میں نہیںتھا . آخر کار تب اس معمر طالب علم کی سنی گئی جب انہوں نے 2020 میں امتحان دیا اور سب طلبا کے ساتھ ان کو بھی پاس کردیا گیا . 82 سالہ طالب علم نے 47 بار میٹرک کاامتحان دیا تھا اور وہ فیل ہوا تھا.
اس سے قبل میٹرک کے نتائج کا اعلان 90 روز میں کیا جائے گا، میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ 15 جون سے شروع کروائی جائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے زیر بحث چند نکات کی تفصیلات بیان کردیں۔ مرادراس نے کہا کہ نمبروں کی ایمپورنگ کیلئے امتحانات کا آخری چانس دینے والے طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبہ کو 3 فیصد اضافی نمبرز دے کر بارہویں میں پاس کردیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ انٹرپارٹ ون میں مکمل فیل ہونے والے طلبہ پارٹ ٹو میں بھی فیل تصور کیے جائیں گے۔نہم جماعت کے مختلف مضامین میں امپرومنٹ کیلئے میٹرک کے امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کےمطابق نمبرز ایوارڈ کیے جائیں گے۔پریکٹیکل کا امتحان نہیں لیا جائےگا۔پریکٹیکل میں تمام بچوں کو 50 فیصد نمبرز دے دیئے جائیں گے۔پریکٹیکل کے باقی 50 فیصد نمبر پیپر میں حاصل کردہ نمبروں کے تناسب سے دیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ جن بچوں کویہ آپشن پسند نہیں وہ آئندہ سال اپنی خواہش کے مطابق دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔دوبارہ امتحان دینے کیلئے طالبعلم کو 15 جولائی تک بورڈ سے رابطہ کرنا ہوگا۔پروموٹ ہونے والے طلبہ کے دہم اور بارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبرز کو ڈبل کردیا جائے گا۔
مراد راس کا کہنا ہے کہ بورڈ کیجانب سے جاری کردہ مارکس شیٹ سے بچوں کی پرفارمنس کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکے گا، مارکس شیٹ مکمل مشاورت کے بعد جاری کی جائے گی۔