صوفیہ : 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ دماغی کینسرمیں مبتلا ہوجائیں گےاوردنیا میں کیا کچھ ہوگا؟بابا وانگا نامی خاتون کی پیش گوئی،اطلاعات کےمطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ خاتون بابا وانگا جو 23 سال قبل ہلاک ہوچکی ہیں ،کی گئی پیش گوئی کے مطابق 2020 میں امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوتن کی جان کو خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ خاتون بابا وانگا جو 23 سال قبل ہلاک ہوچکی ہیں نے اپنی موت سے قبل 9/11 واقعے اور بریگزٹ سے متعلق پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنی موت سے قبل 2020 سے متعلق سے بھی متعدد پیش گوئیاں کی تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انکھوں کی بینائی سے محروم خاتون بابا وانگا کو ان کی پیش گوئیوں کی وجہ سے ’بلقان کا نوسٹراڈمس‘ کا لقب دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سال قبل مرنے والی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ 5079 میں یہ دنیا ختم ہو جائے گی
بابا وانگا نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2020 آئندہ ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہوجائیں گے جس کے باعث یا تو وہ بہرے ہوجائیں گے یا ان کے دماغ میں رسولی ہوجائے گی۔