آئی سی سی کی نئی رینکنگ :بابر اعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے

0
44

دبئی : پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا ، ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چار درجے ترقی پاکر 13ویں سے 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، بابر اعظم نےآسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں اور سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔سٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے ، بھارت کےچتیشور پجارا چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

بھارت کے اجنکیا رہانے چھٹے نمبر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم چار درجے ترقی پا کر پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوکر نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو میں بھی سنچری بناکر انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔

Leave a reply