لالی وڈ کے ہیرو بابر علی جنہوں نے نوے کی دہائی میں ریما خان و دیگر کے ساتھ سپر ہٹ فلموں میں کام کیا. اُس دور میں ان کا طوطی بولتا تھا. بابر علی ایک چینل پر شو بھی ہوسٹ کرتے رہے ہیں. آج کل ڈراموں میں کام کررہے ہیں ان کے مداح ان کو ہر روپ میں پسند کرتے ہیں. ورسٹائل اس اداکار نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ نطر آرہے ہیں اور پیار بھرے اس ماحول میں بابر علی اپنی والدہ سے اپنے بالوں کی آئلنگ کروا رہے ہیں. اس دوران انہوں نے اپنی ماں کے لئے گنگنایا . بابر علی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ میری والدہ ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر کا سکون

ان کی گود میں ہے جو سکون ان کی صحبت میں ملتا ہے وہ کہیں اور کہاں؟. اداکار بابر علی کی اس وڈیو کے نیچے ان کے مداحوں اور شوبز کے ساتھیوں نے کمنٹس کئے. صبا فیصل نے لکھا کہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں‘ زندگی کا واحد سچا رشتہ۔نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار حمد شعیب نے لکھا واہ. اسی طرح سے بابر علی کے مداحوں نے ان کا اپنی ماں کے لئے محبت کے جذبے کو سراہا. کسی نے کمنٹ کیا کہ ماں کا کوئی دوسرا نعم البدل نہیں ہے تو کسی نے لکھا کہ ماں کے بغیر زندگی کے سارے رنگ ادھورے لگتے ہیں.

Shares: