بابر اعوان کا بیان مضحکہ خیز،حقائق کے منافی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بابر اعوان ایڈووکیٹ کا خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کے پر بیان مکمل طور پر حقائق کے منافی ہے
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کا بیان مضحکہ خیز ہے اور عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے، 25ویں آئینی ترمیم 2018 کے تحت سابق فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کر کےخیبر پختونخواکی قومی اسمبلی میں 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا، اسی طرح خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 16 جنرل سیٹوں کا اضافہ کر کے 99 سے 115 کر دی گئیں ہیں،بطور وکیل بابر اعوان کو کوئی بات آئین اور قانون سے ہٹ کر نہیں کرنی چاہیے،قومی وصوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے،آئین کے مطابق مختص کی گئی سیٹوں کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کی ہے،
واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کی خودمختاری پر حملہ ہوا ہے، الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہتا ہوں فاٹا کی 5نشستیں کس اختیار سے ختم کی گئیں؟ آئین میں لکھا ہے قومی اسمبلی کی 342نشستیں ہوں گی انہوں نے 5 اڑا دیں یہ سیدھی سیدھی صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے۔ آئین کے مطابق فاٹا کو خصوصی توجہ اور خصوصی رعایت ملنی چاہیے.
سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار
سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی