بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز
باغی ٹی وی :پکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز بلے با بابر اعظم نے جہاں میدان میں اپنے نام بہت ریکارڈ کیے ہیں وہاں انہوں نے سوشل میدڈیا پر بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے . اب سوشل میڈیا پر بھی چھاگئے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد کافی اضافہ ہوگیا ہے بابر اعظم کو اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین کی رسائی حاصل ہوگئی ہے . جو کہ ان کے لیے ایک اہم اعزاز کی بات ہے .
اس سنگ میل کے بد ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد بابر اعظم بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اس سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے اپنے کیریئر میں بہت جلد کافی کامیابیاں سمیٹی ہیں. قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی گیارہویں سنچری اسکور کی۔
انہوں نے 71 اننگز میں اپنی 11 سنچریاں مکمل کی ہیں اور اسی کے ساتھ وہ گزشتہ تین سال میں بین الاقوامی سطح پر ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں. اس کے علاوہ وہ ویرات کوہلی سے بھی پہلی پوزیشن اور تیز ترین 2000 ہزار رنز کا ریکارڈ چھین چکے ہیں .