بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ‌اپنے نام کرلیا . کوہلی اور اسمتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
باغی ٹی و ی : پاکستان کی شان بابر اعظم نے پھر سے پاکستان کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے ایک اور ریکارڈ‌اپنے نام کر لیا ،ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی بابر اعظم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں اور دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کروارہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے دو سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ ایورج کا ریکارڈ اپنے نام کرکے اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ کی ٹیسٹ میچز میں رنز بنانے کی ایورج62 ہے جب کہ ویرات کوہلی کی55 ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم کی گزشتہ دو سال کے دوران ٹیسٹ ایوریج65 رنز رہے۔بابراعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بابر کی مسلسل پانچویں ٹیسٹ اننگز تھی جس میں انھوں نے 50 کا ہندسہ عبور کیا۔ ان سے قبل ظہیر عباس، سعید انور، انضمام الحق، محمد یوسف، مصباح الحق اور سرفراز احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ بابر اعظم کی ان پانچ اننگز میں تین سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Shares: