بابر اعظم نے جب ٹی 20 کی پہلی سینچری کی تو وہ روزے سے تھے ، اس بارے کیا کہتے ہیں

0
33

بابر اعظم نے جب ٹی 20 کی پہلی سینچری کی تو وہ روزے سے تھے ، اس بارے کیا کہتے ہیں

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی حالیہ ٹی 20 میچ میں سینچر بارے کہا ہے کہ اس سینچری کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا، رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے مجھے بہت سپورٹ کیا ، روزے کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسراٹی ٹونٹی اچھا نہیں کھیلے تھے لیکن یہ جیت اہم تھی، جنوبی افریقہ ٹیم کو کریڈٹ جاتا کہ اس نے کھیل کا اچھا آغاز کیا۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نے کم بیک کیا اورانہیں200رنز تک روکا، پچھلے میچ میں وکٹیں گریں تو رسک نہ لینے کا سوچا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پچھلے میچ میں اچھا اختتام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا، میری کوشش ہوتی ہے اپنے پلان پر پورا عمل درآمد کروں، اس سینچری کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا۔

جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی ‏افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل ‏کرلیا، بابر اعظم نے 122 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے ‏‏15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد ‏شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا۔

Leave a reply