بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی؟مصباح کھل کرسامنے آگئے

0
46
misbah

لاہور: سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بابراعظم کو ’’ورلڈ کلاس کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہے تاہم سمجھتا ہوں کے بابر ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں۔

آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

مصباح الحق کا موقف تھا کہ کوہلی اور بابر کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا یہ وقت نہیں،دونوں کےمیچز کی تعداد بہت مختلف ہے۔ بابر کو کھیلتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، اس کے مقابلے ویرات ایک لمبے عرصے سے میدان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بابر کی صلاحیتوں پر یقین ہے کہ اگر وہ اسی تسلسل سے پرفارم کرتا رہا تو وہ اعزازت بھی اپنے نام کرلے گا جو شاید کوہلی حاصل نہ کرسکے۔

بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

بابراعظم پر ہونے والی تنیقید کے حوالے سے مصباح نے اس ٹرینڈ کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور آئی سی سی کے ایورڈز جیتنا اس کا ثبوت ہے کہ دنیا اس کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ میں سبقت پانا آسان جاب نہیں۔اس کے لیے لگاتار رنز کرنا پڑتے ہیں، بابر کی وجہ سے ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بھی اوپر گیا ہے۔مصباح نے کہا کہ خواہ مخواہ کپتان کو پریشر میں ڈال رہے ہیں، اگر کوئی تبدیلی کرنی ہے تو سوچ سمجھ کر کی جائے۔ اس موقع پر سابق کرکٹر نے فاسٹ بولر ویاب ریاض کے پنجاب کا نگران وزیر کھیل بننے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پی ایس ایل8: ہمارے ہیروز کےلیے34 شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا

Leave a reply