مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: زیر تعمیر یونیورسٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں، 15 روز میں نیا پلان طلب

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث...

فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کو بابر اعظم کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا

بابراعظم کی حمایت فخر زمان کو مہنگی پڑ گئی، بابر اعظم کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے پی سی بی نے آرام کا بہانہ بنا کر ٹیم سے باہر کیا تو فخر زمان بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے تھے اور پی سی بی کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا ، فخر زمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی تھی کہ جب وہ آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابر کو کیوں دیا گیا جس کے بعد فخر زمان کو پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، فخر زمان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا تھا، پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال ہے، ساتھی کھلاڑی سمجھ کر بات کی، میرا مقصد صرف یہ تھا کہ مشکل وقت میں بابر اعظم کو موقع ملنا چاہیےتھا۔

بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ فخر زمان کو دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے،اس واقعہ کو لے کر بھارتی میڈیا نے بھی پی سی بی اور بابر،فخر زمان پر تبصرہ کیا ہے، بھارتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر دو لوگوں کی لڑائی ہو رہی تو تیسرے آدمی کو بیچ میں انگلی نہیں کرنی چاہیے، دو آدمی سیٹلمنٹ کر لیتے اور تیسرا برا بن جاتا، بابراعظم ڈراپ کئے گئے پھر وہ گھر چلے گئے، لیکن فخر زمان نے پی سی بی پر تنقید کی،بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے تشبیہ دے کر فخر زمان نے جو بیان لکھا وہ پی سی بی کو اچھا نہیں لگا، فخر زمان کا اب قومی ٹیم سے کنٹریکٹ چلا گیا ہے لیکن بابر اعظم نے اپنا کنٹریکٹ برقرار رکھا ہوا ہے، سوال یہ ہے کہ فخر زمان کا کیا ہوگا، فخر زمان کا کیریئر تو ختم ہوتا نظر آ رہا ہے، بابر اعظم نے تو اب فخر زمان بارے کوئی ٹویٹ نہیں کی، فخر زمان وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے بھارت میں میچ کے دوران پاکستان کی عزت بچائی تھی.

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1850849621355987128

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ کا مسئلہ بھی ہے جو ابھی التوا کا شکار ہے لیکن زیادہ مسئلہ ان کی فٹنس کا ہے،فخر کا فٹنس ٹیسٹ بھی پاس نہیں ہوا، انہیں شوکاز جاری کیا گیا ہے اس کا مسئلہ بھی ہے، یہ نہیں ہوسکتا سلیکشن کمیٹی کسی کوشامل نہ کرے تو آپ ٹوئٹ شروع کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عثمان چوہدری کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے پی سی بی کے کنکشن کیمپ میں سچ بولا تو کچھ لوگوں کو کافی تکلیف ہوئی اور پھر بابر کے بارے میں پوسٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور اسے ٹیم سے ہی باہر کر دیا اور جواز یہ دیا گیا ہے کے فخر فٹ نہیں ہے- میرے خیال میں فخر سے ناانصافی ہو ہی ہے اور پی سی بی نے فخر کو سلیکٹ نہ کرکے پاکستان ٹیم کو ہی کمزور کیا ہے کیوں فخر سے بہتر پاور ہٹر پاکستان میں اس وقت اور کوئی نہیں ہے- فخر نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی تو فائن کر دیتے ٹیم سے باہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی –

ایک صارف نے لکھا کہ فخر نے تو بابر کےلئے ٹویٹ کیا تھا اس وجہ سے ٹیم سے باہر کردیا گیا💔 لیکن کیا بابر فخر کےلئے ایک ٹویٹ کرسکتے ہے ؟ ان کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے ؟ یہ سب سے بڑا سوال ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan