آئی سی کرکٹ ورلڈکپ پاک بھارت ٹاکرے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جیت کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پرکمنٹس کرنا شروع کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوا تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی اسکے بعد پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کی جانب سے کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،
Shares: