القسام بریگیڈ کے ترجمان کے اہلیہ اور بچوں کی اسرائیلی حملے میں موت کی تردید

سفری اخراجات شہریوں کے ہی ذمہ ہوں گے
0
136

حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کی اہلیہ او ر بچوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبر درست نہیں، حماس کے پولیٹکل بیورو کے رکن نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کے خاندان کے لوگ محفوظ ہیں،

حماس رہنما عزت الرشق نے کہا کہ جو لوگ شہید ہوئے وہ میرے پیارے بھائی احمد سمیر قنیتہ ابو عبیدہ کی بیوی اور بچے تھے اللہ ان سب پر رحم کرے۔ ایسا لگتا ہے کہ کنیت کی مماثلت کی وجہ سے کچھ لوگوں کو غلطی ہوئی، واضح رہے کہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ القسام بریگیڈ کے سرکاری ترجمان ابو عبیدہ کی بیوی اور بچے ان کے گھر پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیل سے شہریوں کو نکالیں گے،سفری اخراجات دینا ہوں گے،امریکہ
دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ سمندر کے راستے اسرائیل میں مقیم شہریوں کو نکالے گا،امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں مقیم امریکی شہری کو اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں انکو بحری راستے سے قبرص لے جایا جائے گا،وہاں سے چارٹر طیارے دستیاب ہوں گے، جو امریکی نکلنا چاہتے ہیں انکو سفر کے اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے،امریکی جہاز کل پیر کو شمالی اسرائیل کی شہر حیفہ کی بندر گاہ سے روانہ ہو گا،جس میں امریکی شہری اور انکے اہلخانہ ہوں گے،قبرص میں رہائش اور سفری اخراجات شہریوں کے ہی ذمہ ہوں گے.

نتین یاہو …شرم کرو،اسرائیلی شہریوں کا اسرائیل میں احتجاج
حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران حماس نے اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنایا ہے جس میں سے 22 اسرائیلی شہری اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہو چکے ہیں، یرغمال شہریوں کے اہلخانہ نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا، شرکاء اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیلی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ یرغمال شہریوں کی رہائی کے لئے کردار ادا کیا جائے،ورنہ وہ مارے جائیں گے، اگر مارے گئے تو ذمہ دار نتین یاہو ہوں گے، وہ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں، حماس اگر اپنے قیدی چھڑوانا چاہتا ہے تو انکی بات وقت ضائع کئے بغیر مانی جائے.

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

 پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان

Leave a reply