شمیم آراء کو جب فلم انڈسٹری کی ضرورت تھی وہ کام نہ آئی بابرا شریف

بیماری کے وقت پر کوئی ان کے پاس نہ جاتا
0
28
babra sharif

ہر دلعزیز اداکارہ بابرہ شریف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں میری بہت ساری فیو رٹ تھیں جن میں‌زیبا بیگم ، دیبا رانی و دیگر کا نام قابل زکرہے لیکن مجھے شمیم آراء کے ساتھ محبت تھی ، وہ بہت اچھی اداکارہ ، ہدایتکارہ تھیں ، انہوں نے مجھ سے وہ کام لیا جو دوسرے ڈائریکٹرز نہ لے سکے. مجھے ان کی وفات کا بہت دکھ ہے. جب مجھے ان کے انتقال کی خبر ملی تو مجھے صدمہ ہوا اور میرا دل بہت پریشان ہوا ، میں اس صدمے سے آج تک نہیں نکلی. انہوں نے انڈسٹری کو بام عروج پر پہچانے کےلئے اپنا کردار ادا کیا لیکن جب انڈسٹری کو ان کی ضرورت تھی کوئی کام نہ آیا

انہوں نے کہا کہ” فلم انڈسٹری نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمیم آراء کو بیماری کی حالت میں اکیلے چھوڑ‌دیا”. بیماری کے وقت پر کوئی ان کے پاس نہ جاتا ہر کوئی اپنی زندگی میں‌اتنا مصروف تھا کہ شمیم آراء جیسی لیجنڈ کی خدمات شاید سب نے فراموش کر دیا. مجھے افسوس ہے کہ وہ جن حالاتوں میں دنیا سے گئیں . فلم انڈسٹری ایک ایسی جگہ ہے جہاں انسان کام کرتا رہے اور مشہور ہو تو لوگ پوچھتے ہیں ورنہ نہیں.بابرا شریف شمیم آراء کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں .

ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

Leave a reply