بابری مسجد کیس کی سماعت باقاعدہ طور پر 2 اگست سے شروع

0
70

بابری مسجد کیس کی سماعت باقاعدہ طور پر 2 اگست سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں پانچ ججز کا ایک بنچ بنایا گیا ہے۔ سپریم کور ٹ نے ثالثی کمیٹی کو بھی 25جولائی تک اپنی رپورٹ جمع کروانے کا کہا ہے۔
بنچ نے تین رکن ثالثی پینل کے چیئر پرسن جسٹس ایف ایم آئی کلیف اللہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اٹھارہ جولائی سے 25جولائی ثالثی کی پیش رفت کے حوالے سے مطلع کریں۔
بابری مسجد کیس، سپیشل جج نے ٹرائل کے لیے مزید چھ ماہ مانگ لیے
بنچ میں ایس اے بوج، چندرا چد، اورایس اے نذیر شامل ہیں۔

قبل ازیں،پینل جس میں روحانی گرو اور آرٹ آف لائیونگ فاؤنڈیشن کے بانی سری سری روی شنکراور سینئر وکیل اور مشہور ثالث سری رام پنچوبھی شامل ہیں، کو اپیکس کورٹ کی طرف سے ثالثی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے 15اگست تک کا وقت دیا گیا تھا۔
وشوا ہندو پریشد جو کہ ایودھیا تحریک میں پیش پیش تھی، کے مطابق کچھ پارٹیاں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں۔ آر ایس ایس سے جڑیتنظیم نے زور دیا کہ اسے ایودھیا میں گرینڈ رام کے علاوہ کوئی حل قبول نہیں۔

Leave a reply