بابری مسجد کیس، سپیشل جج نے ٹرائل کے لیے مزید چھ ماہ مانگ لیے

بابری مسجد کی شہادت کے کیس میں سپیشل جج نے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید چھ ماہ مانگ لیے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران سانحہ بابری مسجد میں جج کے کردار کے حوالہ سے اتر پردیش حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔
ٹرائل کورٹ کے جج نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ وہ تیس ستمبر کو ریٹائر ہو رہا ہے اس لیے اسے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید چھ ماہ درکار ہیں۔
جسٹس روہنٹن نریمان کی سربراہی میں قائم کورٹ بنچ نے کہا کہ وہ فیصلہ اسی جج سے کروانا چاہتی ہے۔ کیونکہ مذکورہ جج نے روز اول سے کیس سنا ہے۔
واضح رہے کہ انیس اپریل 2017کو سپریم کورٹ نے دو سال کے اندر اندر کیس کو مکمل کرنے کے لیے روزانہ سماعت کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔دریں اثنا اپریل کے آغاز میں مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزم اور بی جے پی بھوپال کی امیدوار پراگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا تھا کہ وہ بابری مسجد کو شہید کرنے میں ملوث تھی اور اسے اس پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ بابری مسجد کو مغل بادشاہ بابر نے 1578ء میں ایودھیا میں تعمیر کیا تھا۔6دسمبر 1992کو ہندو انتہا پسندوں کے گروپ نے شہید کر دیا تھا۔

Comments are closed.