![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/10/Yasir-Hussain-says-he-can-write-an-entire-book-on-Iqra-1280x720-1.jpg)
اداکار اور اقراء عزیز کے شوہر یاسر حسین اکثر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں کرتے رہتے ہیں کہ جن کو پڑھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے. یاسر حسین اکثر اپنے ناقدین کو بھی جواب دیتے رہتے ہیں اور جواب بھی ایسا دیتے ہیں کہ یہ گِھر جاتے ہیں کنٹرورسی میں. ھال ہی میں یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک پوسٹ جاری کی پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر لگائی اور تصویر میںیاسر حسین اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو اٹھائے ہوئے ہیں اور انہوں نے
اس کا کیپشن لکھا کہ ” بے بی کہتا ہوں تو سچ میں خود کو بے بی سمجھ لیا ، گھر پہ کبیر اور یہاں یہ ” اور ساتھ ہی انہوں نے دل والا ایموجی بھی بنایا. یاسر حسین کی اس پوسٹ اور اس کیپشن کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے . سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں. یاد رہے کہ اقراء حسین یاسر حسین کی نسبت زرا سوشل میڈیا سے دور ہی رہتی ہیں لیکن یاسر حسین تو سوشل میڈیا کا ریگولر استعمال کرتے ہیں. حال ہی میں یاسر حسین نے کینڈا میں ہم ایوارڈز کی ہوسٹنگ کی اس پہ بھی ان کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں لیا جس پر یاسر حسین کو کہنا پڑا کہ جیسے تو اور ہر کوئی کام کرتا ہے ویسے ہی میں بھی کام کرتا ہوں ابے اپنے کام سے کام رکھ نا.