اداکار شہروز سبزواری نے فلم بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ یہ فلم باقی فلموں سے الگ ثابت ہو گی، ہم نے اس فلم کو ملک اور اس سے باہر کی خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ جب فلم بن کر سامنے آئی اور ہم نے دیکھی تو ایسا محسوس ہواکہ جیسے ہر کردار حقیقی ہے اور ہر کردار جس ایکٹر نے کیا ہے اسی کے لئے لکھا گیا ہے.شہروز سبزواری نے کہا کہ فلم کا ٹریلر دیکھ کر لوگوں نے جو ریسپانس دیا ہے وہ بہت زبردست ہے .مجھے بہت امید ہے کہ فلم کو بھی پسند کیا جائیگا. شہروز سبزواری نے کہا کہ ڈائریکٹر نے فلم کی پوری کاسٹ سے بہت اچھے طریقے سے کام لیا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ”میں کسی بھی فلم کی ریلیز سے پہلے بالکل بھی نروس نہیں ہوتا ، میں نے کبھی کسی بات کا پریشر نہیں لیا”. میں ہمیشہ پر سکون رہتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ میرے ساتھ کے جو لوگ ہیں وہ بھی پر سکون رہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ سائرہ شہروز ایک نیچرل اداکارہ ہیں اور وہ جب کیمرے کے سامنے آتی ہیں تو کردار میں کھو جاتی ہیں، شہروز نے یہ بھی کہا کہ میں کسی بھی سکرپٹ کو جب پڑھتا ہوں تو دیکھتا ہوںکہ اس میں میرا جو کردار ہے وہ کیسا ہے اور کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہے یا نہیں.
لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ