اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم بے بی لیشس کا ٹریلر جاری کر دیا ہے ، ٹریلر کافی دلچپسپ لگ رہا ہے ، فلم سچی کہانی پر مبنی ہے . مرکزی کرداروں میں سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری ، عامر قریشی ، مانی و دیگر نظر آئیں گے. فلم کا ٹریلر بتاتا ہے کہ اس میں ایکشن کامیڈی رومینس ہر چیز کا تڑکہ بخوبی لگایا گیا ہے. عیسی خان نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم اگلے ماہ ویلنٹائن سے ٹھیک تین دن پہلے ریلیز کی جا رہی ہے. فلم کی پرموشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے. سائرہ اور شہروز اس سلسلے میں ایک ساتھ انٹرویوز بھی دے رہے ہیں. سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دیکھنےکےلئے ان کے مداح کافی بےچین ہیں، دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہےاس کے باوجود دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے کو ترجیح
دی . سائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو ہونا تھا ہو چکا ہے اب ہم اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں ، لہذا ہمیں ایک قدم مزید آگے بڑھنا چاہیے سو یہ فلم ایک ساتھ کر لی . دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کی جوڑی سکرین پر کیا رنگ جماتی ہے. یاد رہے کہ سائرہ اور شہروز میں طلاق ہو چکی ہے شہروز شادی کر چکے ہیں تاہم سائرہ نے ابھی شادی کی نہیں . جس طرح سے سائرہ کا اپنے سابق شوہر کے ساتھ اچھا تعلق ہے اسی طرح سے ان کی بیٹی کا اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے .