سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشس کا کراچی میں آج پریمئیر ہوا ہے ، پریمئیر میں سائرہ یوسف ، بہروز سبزواری سمیت شوبز انڈسٹری کے نامور چہروں نےشرکت کی ، شہروز سبزواری انکی اہلیہ ، رمشا خان ، یمنہ زیدی و دیگر نے خصوصی شرکت کی. فلم کو دیکھنے والوں نے بہت سراہا ہے. بے لیشس عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. اس میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. ”فلم میں ایسے گیت بھی شامل ہیں جن پر ڈانس کیا گیا ہے”. سائرہ یوسف کا دعوی ہے کہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی. دوسری طرف شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بے لیشس میں ایک مختلف سائرہ شہرو نظر آئیں گے.
یاد رہے کہ فلم بے بی لیشس کو پہلے ایک ٹیلی فلم بنایا جا رہا تھا اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اسے فلم بنایا جائیگا، اس کے بعد سائرہ اور شہروز نے فلم سائن کی، فلم کراچی کے علاوہ نواب شاہ اور بحرین کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کی گئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی. یاد رہے کہ 2020 میں سائرہ اور شہروز کی طلاق ہو گئی تھی طلاق کے بعد بھی فلم کی کچھ شوٹنگ کی گئی .