دس سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش کار سے برآمد

crime

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں دس سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے

کراچی کے علاقے کورنگی کا 10 سالہ بچہ جمعہ کی صبح سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش کار سے ملی ہے، بچہ ذہنی طور پر معذور تھا، بچے کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی ،لواحقین کے مطابق 10 سالہ حسین جمعہ کی صبح سے لاپتہ تھا، تلاش کرنے کی کوشش کی نہیں ملا، بچے کی لاش کار میں سے ملنے پر کار کے مالک نے ہی پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے کار کے مالک کو شامل تفتیش کر لیا

پولیس حکام کے مطابق بچے پر تشدد کیا گیا ہے، یہ بھی امکان ہے کہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہو، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہو گی، لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی بھکاری گینگ نے بچے کو اٹھایا ہو اور مزاحمت پر قتل کر دیا ہو،

کورنگی میں گاڑی سے 10 سالہ لڑکےکی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ زمان ٹاون تھانے میں درج کر لیاگیا ہے مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میرا بیٹا 10 مارچ کو غائب ہوا، کچھ دیر کے بعد لاش ملنے کی اطلاع ملی ،میرے سالے نے بچے کے غائب ہونے کی اطلاع دی تھی، بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ،بچے سے زیادتی اورتشدد کر کے قتل کیا گیا،ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں شواہد سامنے آ گئے ہیں، بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے،لاش پر تشدد اور زیادتی کے نشانات بھی پائے گئے ہیں،

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان گینگ واردات کی نیت سے لیاری تیسر ٹاؤن سرجانی میں موجود تھے۔ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزمان گینگ کو گرفتار کیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 02 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی،ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ 125 موٹرسائیکل نمبری KNC-6449 کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج، مزید مقدمات میں شناخت و تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزمان میں عرفان اللّٰہ ولد پیرزادہ، حفیظ اللّٰہ ولد محمد یٰسین اور عبدالغفور ولد شاہ دراز شامل ہیں۔

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

لاہورہائیکورٹ نے "بدمعاشوں” کو ریلیف دے دیا

کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Comments are closed.