بچے سے بدفعلی کرنیوالے مبینہ ملزم کا شہریوں نے کیا منہ کالا
بچے سے بدفعلی کرنیوالے مبینہ ملزم کا شہریوں نے کیا منہ کالا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شہریوں نے بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پکڑ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالا اوباش شہریوں کےہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے نوجوان کی خوب پٹائی کی، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور درخت سے باندھ کر منہ کالا کیا،
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، شہریوں کا الزام تھا کہ ملزم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اسے بچوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا ہے.
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کےسیٹلائیٹ ٹاوَن میں 6سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق 6سالہ فیضان کو مدرسہ میں سجاول نے زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ملزم فرارہونے میں کامیاب ہو گیا،
گزشتہ برس ماہ نومبر میں بھی گوجرانوالہ میں کمسن بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ،گوجرانوالہ پولیس نے کوٹ محمد شفیع کی آٹھ سالہ مریم کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے55 سالہ شقی القلب ملزم عبدالغنی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی برآمد کر لی