باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،
بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں شراب کے نشے میں دھت سوتیلے باپ نے دو سالہ بچی کو رونے پر فرش پر پٹخ کر مار دیا ، تحصیل خیر پور ٹامیوالی کی بستی چوکی والا میں دو سالہ بچی کا بہیمانہ قتل کر دیا گیا، قاتل سفاک باپ ہے ، بچی کو فرش پر پٹخ مارنے سے بچی کی موت ہو گئی، قاتل باپ موقع سے فرار ہو گیا، بچی کی ماں کے مطابق رات گئے 2 سالہ نمرا کے رونے پر شراب کے نشے میں دھت اسکے سوتیلے باپ نے غصے میں بچی کو فرش پر پٹخ دیا بچی سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے دم توڑ گئی ، بچی کی نعش کو تحصیل ھیڈ کوارٹر اسپتال خیر پور ٹامیوالی منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس کاروائی میں مصروف ہے
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بہاولپور میں سوتیلے باپ کی جانب سے 2 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کو ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم