چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نےبچیوں کی تعلیم کی مخالف ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے

چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل حسن اقبال چشتی کی وڈیو ناقابل برداشت ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں بچیوں کی تعلیم مخالف مواد پر سخت ترین کارروائی کی جائے۔ سائبر کرائم ایف آئی اے وڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ پی ٹی اے بچیوں کی تعلیم کے مخالف مواد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے فوری ہٹائے۔بچیوں، خواتین کے بنیادی حقوق مخالف مواد نشر، تشہیر کرنے والوں پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل بھی یقینی طور پر حسن اقبال چشتی کی مذمت کرے گا۔ہم پر امید ہیں اسلامی نظریاتی کونسل، علماے کرام حسن اقبال چشتی سے اظہار لاتعلقی کریں گے۔

چیئرپرسن نیلوفر بختیار کا کہنا تھا کہ دین اسلام اور آئین کا آرٹیکل 25 اے بچیوں کی تعلیم پر واضح ہیں۔ تعلیم کوئی احسان یا انسانی زندگی میں اضافی چیز نہیں، بنیادی حق ہے۔ قومی کانفرنس براے تعلیم نسواں کے اختتام کے فوری بعد اس وڈیو کا عام ہونا تشویش کا باعث ہے۔ بچیوں، خواتین کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کی سوچ کا دین، آئین میں تصور نہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے تاندیانوالہ میں ایڈووکیٹ شبیر سیال نے نفرت انگیز اور گھٹیا اشعار پڑھنے پر حسن اقبال چشتی کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے اور کہا کہ بچیوں کی تعلیم کی مخالفت کرنے پر حسن چشتی پر مقدمہ درج کیا جائے.ایڈوکیٹ شبیر سہال کا کہناتھا کہ مقدمہ درج نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کریں گے،

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

Shares: